کاروبار
25 جون ، 2012

بھارت کیساتھ تجارت سمیت تمام ایشوز پر بات ہورہی ہے، سیکریٹری تجارت

بھارت کیساتھ تجارت سمیت تمام ایشوز پر بات ہورہی ہے، سیکریٹری تجارت

اسلام آباد … وفاقی سیکریٹری تجارت ظفر محمود کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت سمیت تمام ایشوز پر بات چیت ہورہی ہے، بات چیت میں اہم پیش رفت ہوگئی تو بھارت کو 30 دسمبر 2012ء کو ایم ایف این اسٹیٹس دے دیا جائیگا۔ جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں سیکریٹری تجارت ظفر محمودکا کہنا ہے کہ اگلے ماہ 20 جولائی سے بھارت پر جنوبی ایشیاء کے فریٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت اپنی sensitive لسٹ میں 30 فیصد کمی کرنا لازمی ہوگا اور اس پر بھارتی سیکریٹری تجارت کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بات ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی سیکریٹری تجارت کے دورے کی تاریخ طے ہونا باقی ہے۔ سیکریٹری تجارت نے جنگ گروپ کی طرف سے کی گئی امن کی آشا کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن کی آشا نے پاک بھارت حکومتی اور کاروباری حکام کو قریب لانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ ظفر محمود کے مطابق ہماری کابینہ نے بھارت کو اصولی طور پر ایم ایف این کا اسٹیٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی وفد کے ساتھ مثبت بات چیت اور پیش رفت ہوگئی تو پاکستان بھارت کو 30دسمبر 2012ء کو ایم ایف این اسٹیٹس دے دیگا۔

مزید خبریں :