پاکستان
13 دسمبر ، 2016

رحمان بھولا کو کراچی پہنچادیا گیا

رحمان بھولا کو کراچی پہنچادیا گیا

 

سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو کراچی پہنچادیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رحمان عرف بھولا کو ایف آئی اے کی ٹیم بنکاک سے لے کر آئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم رحمان بھولا کو اب کراچی پولیس کے حوالے کرے گی، واضح رہے کہ رحمان عرف بھولا کی گرفتاری چند روز قبل تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہوئی تھی۔

رحمان عرف بھولا سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم ہے، سانحے میں فیکٹری میں کام کرنے والے 260سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :