پاکستان
31 جنوری ، 2012

سنی تحریک سے مذاکرات کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کیکمیٹی تشکیل

سنی تحریک سے مذاکرات کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کیکمیٹی تشکیل

کراچی…سنی تحریک سے مذاکرات کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ وقار مہدی کے مطابق کمیٹی میں وہ اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر راشد ربانی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق کمیٹی سنی تحریک کے جوبھی جائزتحفظات ہیں وہ دورکرے گی اورسنی تحریک کی قیادت کی جلدوزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرائی جائے گی۔سنی تحریک نے حکومت سندھ کودو کارکنان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیاتھاجوبدھ کو ختم ہو جائے گا۔

مزید خبریں :