انٹرٹینمنٹ
25 جون ، 2012

مائیکل جیکسن کا ملٹری اسٹائل جیکٹ اور دستانے نیلامی کے لیے پیش

 مائیکل جیکسن کا ملٹری اسٹائل جیکٹ اور دستانے نیلامی کے لیے پیش

لاس اینجلس …دنیا بھر میں آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے مداح آج انکا تیسرا یومِ وفات منا رہے ہیں اور ایسے ہی مداحوں کی دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انکی 40کے قریب ذاتی اشیاء نیلامی کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔برطانیہ کے ایک نیلام گھر کے تحت پیش کی گئی ان اشیاء میں پاپ سٹار کا مشہورِ زمانہ ملٹری اسٹائل جیکٹ اور ہاتھوں کی سنہری قول بھی موجود ہیں۔3جولائی کو لندن کے علاقے نائٹس برج میں ہونے والی اس نیلامی میں یہ جیکٹ12سے19ہزار ڈالر تک میں فروخت ہوجانے کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :