31 جنوری ، 2012
کراچی…اگرروزگارچھیناگیاتو 20ہزار رکشے کراچی کی سڑکیں جام کردیں گے،یہ اعلان کراچی میں چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشننیکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ایسوسی ایشن کے صدر سید صفدر شاہ قادری نے بتایاکہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق صوبائی حکومت نے 21ستمبر2011کوسیکشن66موٹرسائیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی ہدایت کی،لیکن تاحال نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے چنگ چی رکشوں کوغیرقانونی قراردیاجارہاہے۔ صفدر شاہ نے کہا کہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے تحفظات بے معنی ہیں حکومت سندھ، وزیر ٹرانسپورٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے اپیل ہے کہ جلد از جلد ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔