17 دسمبر ، 2016
تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی آئینی ذمہ داری ہے کہ پارلیمنٹ میں آکر عوامی سوالوں کے جواب دیں، ہمیںسپریم کورٹ سے پاناما لیکس پر جلد فیصلے کی امید ہے۔
تحریک انصاف کے پروفیشنل ونگ کے اجلاس کے بعد عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر مختلف کہانیاں اور داستانیں سنائی گئیں، تاہم سپریم کورٹ سے امید ہے کہ عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ ہوگا۔
نعیم الحق نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی طرح مسلم لیگ ن کے باقی رہنما بھی معافی مانگ لیں تو معاف کرنے پرغور ہوسکتا
اس موقع پر تحریک انصاف پروفیشنل ونگ کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے لاکھوں پروفیشنلز کا ڈیٹا بینک بنا رہے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر اپنے موقف کی پذیرائی کے لئے ہر آپشن اور فورم استعمال کریں گے۔