18 دسمبر ، 2016
کراچی میں شارع فیصل کو مزید وسیع کرنے کیلئے بلوچ کالونی پل کے ایک حصے کو گرانے کے 13 گھنٹے بعد شارع کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
دو رویہ سڑک کو مزید وسیع کرنے اور شارع فیصل کی ازسرنو تعمیر کے لیے بلوچ کالونی پل کے ایک حصہ کو مسمار کرنے کا عمل رات 2 بجے شروع کیا گیا جسکی وجہ سے شارع فیصل سے ائیرپورٹ جانے والے راستے کو بند کردیا گیا تھا ، تاہم 13 گھنٹے بعد دونوں سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق بلوچ کالونی پل کے حصے کو مسمار کرنے کے بعد شارع فیصل کومزید چوڑا کیا جائیگا۔