18 دسمبر ، 2016
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ایسے وزیرداخلہ کو برطرف کر دینا چاہئے،جسے یہ معلوم نہ ہو کہ اس سے ملنے کون آرہاہے،ایسا وزیرداخلہ قومی سلامی کے معاملات کیسے سنبھال سکتاہے۔
بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کاکہناتھاکہ وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس کے بعد اپنے قائد کے مطالبہ پر مزید یقین ہوگیا ہے، بھٹو کے وارث اور بی بی کا بیٹا بلاول ہے۔
چودھری نثار کی برطرفی کا مطالبہ بالکل صحیح تھا۔انھوں نے کہا کہ جھوٹ کےپائوں نہیں ہوتے،جماعت اسلامی سمیت کئی جماعتوں نے کہا کہ مولانا لدھیانوی کی ملاقات خود وزیرداخلہ کی خواہش پر ہوئی،جس کے بعد وزیرداخلہ کے جھوٹ کا پول کھل گیاہے۔
اُن کایہ بھی کہناہےکہ حکومت دہشت گرد ی کے معاملے پر کلیئر نہیں ، حکومت پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہی نہیں کرانا چاہتی۔