18 دسمبر ، 2016
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے مسلمان حکمرانوں اور امہ کو مجرمانہ خاموشی توڑنا ہو گی۔ متحد ہوکر اغیار کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔
عربی زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام لسان رحمت اللعالمین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ دین اسلام سمجھنے کےلئے عربی زبان سیکھنا ضروری جبکہ فرقہ واریت کے خاتمے میں مکہ، مدینہ اور عربی زبان میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کہ جب تک مسلم امہ متحد نہیں ہوگی مسائل حل نہیں ہوسکتے، شام، عراق، فلسطین اور کشمیر کی حالیہ صورتحال میں مسلمانوں کا اتحاد موجودہ صورتحال میں ناگزیر ہوچکا ہے۔
تقریب سے پاکستان میں متعین فلسطین کے سفیر ولید ابو علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ ه فلسطین صرف کسی ایک ملک کا نہیں پورے عالم اسلام کا مسئلہ هہے۔آج فلسطین، کشمیر، یمن، عراق، لیبیا اور شام سمیت کئی مسلم ممالک لہو میں ڈوبے ہیں اس ساری صورتحال کا فائدہ اسرائیل اور اسلام دشمن قوتوں کو ہورہا هہے۔ تقریب سےمصر کے سفیر سمیت دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔