پاکستان
18 دسمبر ، 2016

بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثر افراد میں امدادی چیک کی تقسیم

بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثر افراد میں امدادی چیک کی تقسیم

 

نکیال سیکٹر میں سماجی تنظیم کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔

نکیال سیکٹر کے گائوں موہڑہ میں سماجی تنظیم مسلم ہینڈز کے منیجر ضیاءاللہ شاہ نے بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے زخمی طلباء و طالبات کی عیادت کی،شہید ہونے والے اسد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں میں 50ہزار روپےفی کس جبکہ شہید اسد کے ورثاء کو 2لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اسکول وین کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی جارحیت سے گھبرانے والے نہیں ، تعلیم جاری رکھیں گے ۔

مزید خبریں :