18 دسمبر ، 2016
پی آئی اے کے پہلے اے ٹی ار طیارے کے چیک ڈاؤن چیک کے بعد پرواز سے قبل کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا ۔
طیارہ حادثے کے بعد پی آئی اے کے تمام اے ٹی ار طیارے چیک ڈاؤن چیک کے لئے گراونڈ کردیئے گئے تھے ، پہلے اے ٹی ار طیارے کاچیک ڈاؤن چیک مکمل ہونے کے بعد پہلی پرواز اسلام آباد سے ملتان روانہ کی گئی۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل ڈائریکٹر انجینئرنگ کی ہدایت پر کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا، جبکہ پی آئی اے نے سی 130 طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے گلگت اور چترال کی چار پروازیں آپریٹ کیں ۔
اے ٹی ار طیارے گراؤنڈ ہونے کے باعث پی آئی اے نے پاک فضائیہ سے چترال گلگت پرواز کے لئے سی 130 طیارے لئے ہیں ۔