پاکستان
18 دسمبر ، 2016

دہشتگردی میں ملوث افراد کیخلاف ثبوت دیئے جائیں،رانا ثناء

دہشتگردی میں ملوث افراد کیخلاف ثبوت دیئے جائیں،رانا ثناء

 

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کون سی جماعت کالعدم ہے کون سی نہیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ جو دہشت گرد ہوتا ہے اُس سے تفتیش کی جاتی ہے،اگر کسی کےخلاف کوئی ثبوت ہیں تو فراہم کئے جائیں۔

رانا ثناء اللہ فیصل آباد میں ماڈل قبرستان کے سنگ بنیاد کےبعد میڈیاسے گفتگو کررہے تھے، اُ ن کاکہناتھاکہ ا گر کوئی بیرون یا اندورون ملک دہشت گردی میں ملوث ہے تو اسکے خلاف ثبوت فراہم کئے جائیں ،حکومت کارروائی کرے گی۔

پیپلزپارٹی کےدور میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید چھ مہینے جیل میں رہے،وفاقی حکومت سے ثبوت مانگتے رہے ،لیکن ثبوت فراہم نہیں کئے گئے جس پر عدالت نے حافظ سعید کو رہا کردیا۔

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ اپنےہی ملک میں اپنےلوگوں پر غیرضروری الزامات لگانا صحیح بات نہیں ہے۔

مزید خبریں :