18 دسمبر ، 2016
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ چترال کی حسینہ گل سے مسلسل رابطے میں ہیں، جب بھی چاہیں گی اسے اسلام آباد لایا جائےگا۔
حسینہ گل کے خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں علاج کے لیے آج ڈسٹرکٹ اسپتال چترال لایا گیا، حسینہ گل گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ جاتے ہوئے حادثے میں معمولی زخمی ہوئی تھیں، حسینہ گل والدین کی فاتحہ خوانی اور دعا کے لیے چند روز چترال ہی میں رہنا چاہتی ہیں۔
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اےکی دو رکنی فیکٹ کمیٹی چترال سے واپس پہنچ گئی، کمیٹی حسینہ گل کے لواحین اوررشتہ داروں کا پتہ لگانے کےلیے کل چترال پہنچی تھی، کمیٹی رپورٹ مرتب کر کے اعلی حکام کو پیش کرے گی۔