18 دسمبر ، 2016
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اگلے چار روز تک کوئی سیاسی سرگرمی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان چار دن ملک میں ہی اپنے بچوں کے ہمراہ گزاریں گے۔
عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان آج صبح لندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان بچوں کے ہمراہ سیاحتی مقامات کا نجی دورہ کریں گے ۔
عمران خان 23 دسمبر کو میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ 24 دسمبر کو عمران خان کوہاٹ جائیں گے ۔ 25 دسمبر کو عمران خان صوابی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔