26 جون ، 2012
لاس اینجلس… ہالی وڈ کے سلیبریٹی ڈاگ uggie نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ لے لی اورتاریخی گراوٴمینز چائنیزتھیٹرمیں اپنے پنجوں کے نشان ثبت کیے۔ اسی برس پانچ آسکرجیتنے والی شاہکارفلم دی آرٹسٹ میں اوگی نے نہ صرف اپنی ناقابل یقین پرفارمنس سے شائقین فلم کے دل جیتے بلکہ پہلاگولڈن کالر ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ اوگی جب گراوٴمنزچائنیزتھیٹرپہنچا تو اس کاریڈکارپٹ استقبال کیاگیا جہاں ہالی وڈکے ناموراداکاروں کے ہاتھوں کے نشان ثبت ہیں ۔ اوگی نے سیمنٹ کے ٹکڑے پراپنے پنجوں کے نشان ثبت کیے۔ اس موقع پراس کے ہمراہ نئے اسٹارڈاگز لازی اورٹن ٹن بھی تھے۔ تقریب میں اوگی نے خصوصی تصویریں بھی کھنچوائیں۔ اس مناسبت سے پیرکادن ہالی وڈ میں اوگی ڈے کے طورپرمنایاگیا۔