19 دسمبر ، 2016
مریم نواز شریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے نائب وزیر ژینگ ژی سونگ نے ملاقات کی ہے۔
چینی وفد کی جانب سے مریم نواز شریف کو سیاسی اصلاحات اور گورننس کے اسٹڈی ٹور پر چین آنے کی دعوت دی گئی، مریم نواز شریف 2017ء میں چین جائیں گی۔
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے نائب وزیر ژینگ ژی سونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی، جس کے دوران وفد کی جانب سے ابھرتی ہوئی پاکستانی قیادت کے ساتھ رابطے استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وفد نے اس موقع پر مریم نواز شریف سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ان کی مریم نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی۔
چینی نائب وزیر نے مریم نواز کو سیاسی اصلاحات اور گورننس سے متعلق چین کے دورے کی دعوت دی، وزیراعظم نے ہامی بھرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز 2017ء میں اسٹڈی ٹور پر چین کا دورہ کریں گی۔