پاکستان
31 جنوری ، 2012

سینیٹ انتخابات کیلئیپیپلز پارٹی کے امیدوارشارٹ لسٹ

سینیٹ انتخابات کیلئیپیپلز پارٹی کے امیدوارشارٹ لسٹ

اسلام آباد…پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ انتخابات کے لیے 31 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا ، دو تین روز میں 20 سے 24 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے وفاقی دارلحکومت سے 4 ،پنجاب سے 8،سندھ سے 10،بلوچستان سے 4 اور خیبرپختونخوا سے 5 امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق 471 امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں اور اب پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں میں سے 20 سے 24 امیدواروں کو دو ، تین روز میں ٹکٹ جاری کردے گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارلحکومت سے راجہ منصور، مصطفٰی کھوکھر، میمونہ کاظمی اور چودھری کامران کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔پنجاب سے بابراعوان، ڈاکٹر اکبر خواجہ، رانا آفتاب، اعتزاز احسن، حبیب اللہ شاکر ، پروفیسر اعجازالحسن، ملک حاکمین اور شبینہ ریاض کے نام شامل ہیں، سندھ سے رضا ربانی، اختیار بیگ، جاوید شاہ جیلانی، سلیم مانڈیوالہ، رخسانہ زبیری، شرمیلا فاروقی، پردیب کمار، حفیظ شیخ، قرة العین مری اور وقار مہدی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق خیبرپختوا سے فرحت اللہ بابر، پکھراج بابر، لال محمد خان، بیگم طہماس خان، اور اعظم آفریدی جبکہ بلوچستان سے حنا گلزار، منورہ منیر، صابر بلوچ اور افتخار مگسی کے نام شامل ہیں۔

مزید خبریں :