21 دسمبر ، 2016
بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے تامل ناڈو کے چیف سیکرٹری کےگھر پر چھاپا مارا ہے،چیف سیکریٹری رام موہن راؤ سے کرنسی کے غیر قانونی کاروبار سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
رام موہن راؤ کے بیٹے اور دیگر رشتہ داروں کے خلاف ٹیکس چوری کی تفتیش کے سلسلے میں درجنوں جگہ پر بھی چھاپے مارے گئے۔
اس سے پہلے کان کنی کے شعبےسے وابستہ شیکھرریڈی کےگھر پر چھاپا مارا گیا تھا، حکام چیف سیکرٹری رام موہن سے شیکھر ریڈی سے رابطوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔