21 دسمبر ، 2016
مقبوضہ کشمیر میں سردی کی نئی لہر کا آغاز ہو گیا، سری نگر میں درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، شدید سردی سے ڈل جھیل کا پانی بھی جمنے لگا۔
مقبوضہ کشمیر میں موسم سرما کی نئی لہر کے شروعات میں سری نگر سمیت کئی علاقوں میں سخت سردی پڑی جس سے گزشتہ چھ سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
یخ بستہ ہواؤں سے کپکپاتے لوگ سڑک کنارے آگ جلا کر ہاتھ تاپتے نظر آتے ہیں، سرد موسم نے مشہورڈل جھیل کا پانی بھی جمانا شروع کردیا ہے، کئی علاقوں میں سپلائی لائنوں میں بھی پانی منجمد ہوگیا ہے۔