22 دسمبر ، 2016
عراق کےشہرموصل کے قریب تین کاربم دھماکے ہوئے ہیں جن میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 23افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عراقی شہر موصل کے مشرقی علاقے گوگچلی کے بازار میں تین کاربم دھماکے ہوئے ،جس میں 15شہری اور 8پولیس اہلکارہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
گوگچلی کو کچھ عرصہ قبل داعش کے قبضے سے آزاد کرایا گیا تھا، حملےکی ذمہ داری داعش نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے داعش کے تین خودکش حملہ آوروں نے کئے۔