دنیا
22 دسمبر ، 2016

برطانیہ میں فون پر عربی میں کرنیوالاشخص طیارے سے آف لوڈ

برطانیہ میں فون پر عربی میں کرنیوالاشخص طیارے سے آف لوڈ

برطانیہ میں بھی مسلمانوں سے امتیازی سلوک کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، لندن میں ڈیلٹا ایئرلائنز کے جہاز سے ایک شخص کو صرف اس لیے پرواز سے اتار دیا گیا کیونکہ وہ فون پر اپنی والدہ سے عربی میں بات کر رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر معروف بلاگر آدم صالح کے عربی میں گفتگو کرنے پر 'ایک عورت نے چلا کر کہا کہ 'یہ کیا کہہ رہا ہے؟مجھے تشویش ہورہی ہے۔

آدم صالح کا کہنا ہے کہ جب انہیں بار بار کہا گیا کہ وہ پرواز چھوڑ دیں تو وہ اتنا زچ ہوگئے کہ انہوں نے طیارے کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔

صالح کے ساتھ ان کے دوست سلیم ابہار کو بھی طیارے سے اتار دیا گیا، سلیم ابہار نے کہاکہ یہ ایسی چیزتھی جسے آپ صرف فلموں میں ہی دیکھتے ہیں۔

آدم صالح سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ حرکتوں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں، ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر جلد ہی وائرل ہو گئی، ان کی پوسٹ کو ساڑھے چار لاکھ سے زائد مرتبہ ری ٹیویٹ کیا گیا اور پچاس لاکھ لوگوں نے فیس بک پر دیکھا۔

ڈیلٹا ایئر لائن کا کہنا ہےکہ وہ امتیازی سلوک کے اس معاملے کی سنجیدگی سےتحقیقات کر رہی ہے۔

 

مزید خبریں :