پاکستان
31 جنوری ، 2012

عدالتی حکم کے باوجود جیل کے قیدیوں سے رشتے داروں کی ملاقات نہ ہو سکی

عدالتی حکم کے باوجود جیل کے قیدیوں سے رشتے داروں کی ملاقات نہ ہو سکی

پشاور…سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے حکم کے باوجود پشاور میں زیر علاج چار قیدیوں سے ان کے رشتے داروں کا ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج قیدیوں کو انتہائی سخت پہرے میں رکھا گیا ہے۔ گذشتہ روز ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے وکیل نے عدالت عظمیٰ کو بتایا تھا گیارہ قیدی اڈیالہ جیل میں تھے جن میں سے چار پراسرار بیماری کا شکار ہو کر انتقال کر گئے چار پشاور میں زیر علاج ہیں اور تین پارا چنار میں زیر تفتیش ہیں۔ جس پر سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ قیدیوں سے ان کے رشتے داروں کا ملنے دیا جائے۔ پتا چلنے پر جب چار قیدیوں کے رشتے دار پشاور پہنچے تو انہیں سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود قیدیوں سے نہیں ملنے دیا گیا۔قیدیوں کے رشتے داروں نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کی جائے۔

مزید خبریں :