پاکستان
26 دسمبر ، 2016

پی ٹی آئی کے وکلا چور تسلیم کرتے ہیں،طلال چودھری

پی ٹی آئی کے وکلا چور تسلیم کرتے ہیں،طلال چودھری

 

ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلا چوری تسلیم کرتےہیں مگر قانون کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن سزا نہ دے ۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےرہنما کبھی کہتے ہیں بنی گالہ کی جائیداد سابق بیگم نے دی، کبھی کہتے ہیں کہ کرکٹ کی کمائی سے خریدی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف سرکاری خرچے پر کےپی کے میں جلسے کررہی ہے،عمران خان اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہےہیں جبکہ زرداری صاحب نے آنے سے پہلے ہی واپسی کی ٹکٹ بک کرالی ہے۔

طلال چودھری نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں جن کی ایک ضلع میں حکومت نہیں وہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھتے ہیں۔

مزید خبریں :