پاکستان
26 دسمبر ، 2016

سندھ ،بلوچستان میں فائبر آپٹک متاثر، مرمت کے بعد بحالی شروع

سندھ ،بلوچستان میں فائبر آپٹک متاثر، مرمت کے بعد بحالی شروع

 

سندھ اور بلوچستان میں فائبر آپٹک منقطع ہونے سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس متاثر ،پنجاب کے کچھ اضلاع بھی متاثر ہوئے ہیں، کراچی سمیت مختلف شہروں میں سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ فائبر آپٹک کی مرمت کا کام جاری ہے ۔ سروس جلد مکمل بحال کردی جائے گی ۔

جی ایم پی ٹی سی ایل عمران جنجوعہ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں فائبر آپٹک منقطع ہونے سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس متاثر ہوئی تھی جس کی بحالی کے لیے تکنیکی ٹیموں کی جانب سے کام جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق آپٹک فائبر منقطع ہونے سے پنجاب کے کچھ اضلاع میں بھی سروس متاثر ہوئی ہے تاہم ایک گھنٹے بعد سروس بحالی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ آپٹک فائبر اوتھل، حب، خضدار اور سوراب کے درمیان منقطع ہوئی تھی جس سے کراچی کے علاقوں گلشن حدید، نوری آباد میں بھی آپٹک فائبر منقطع ہوگئی ۔

آپٹک فائبر منقطع ہونے سے بلوچستان میں پی ٹی سی ایل اور موبائل فون سروس معطل ہوگئی تھی ۔

 

مزید خبریں :