26 دسمبر ، 2016
شہید بے نظیر بھٹو کی کل منائی جانے والی نویں برسی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے،10ہزارپولیس اہلکارگڑھی خدابخش میں تعینات کئے جائیں گے۔پیپلز پارٹی کے وزرا بھی گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہوگئے۔
بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،برسی میں شرکت کے لیے کارکنان پُرجوش نظر آرہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نےگڑھی خدا بخش کارخ کرلیا ہے۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،سید قائم علی شاہ،آغا سراج درانی اور ایاز سومرو نے بے بظیر کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی ملکی حالات پر گہری نظر ہے۔ کل آصف علی زرداری اور بلاول جو خطاب میں کریں گےاس کی اہمیت اپنی جگہ ہے۔
پی پی ورکرز رہنما ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی نے بھی مزار پر حاضری دی ۔