پاکستان
26 دسمبر ، 2016

فاروق ستار کی سانحہ بلدیہ میں روف صدیقی کے ملوث ہونے کی تردید

فاروق ستار کی سانحہ بلدیہ میں روف صدیقی کے ملوث ہونے کی تردید

قسیم سعید ... ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سانحہ بلدیہ میں روف صدیقی کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیکٹری واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائے، متحدہ کا کوئی کارکن ملوث ہو، تو اسے کڑی سزا دی جائے۔

واقعے کی جے آئی ٹیز اورانکوائریز میں کہیں بھی روف صدیقی کا نام نہیں، انہوں نے فیکٹری مالکان کیخلاف مقدمہ ضرور درج کرایا مگر صوبائی وزیر صنعت کی حیثیت سے یہ اُن کی ذمے داری تھی۔

روف صدیقی نے ملزم رحمان بھولا کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہ انہوں نے بھتہ لیا، اور نہ وہ فیکٹری مالکان کو جانتے تھے۔ جبکہ واقعے کے وقت وہ ملک سے باہر گئے ہوئے تھے۔

روف صدیقی نے کہا کہ رحمان بھولا کا بیان انھیں رسوا کرنے کی بھونڈی کوشش ہے ۔ شفاف تحقیقات میں جو بھی ملوث ہواسے سنگین سزا دی جائے ۔

 

 

مزید خبریں :