26 دسمبر ، 2016
اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے جیو نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر حملہ کرکےتوڑپھوڑکی ، ڈرائیور اور سٹیلائٹ انجینئرز کوتشدد کا نشانہ بنایا۔
جیو نیوز کی ڈی ایس این جی وین اپنے عملے کو لے کر کوریج کے لیے جارہی تھی کہ ای الیون سروس روڈ پر لینڈ کروزر گاڑی نمبر008 کے ساتھ گارڈزنے آگے آکر اسے روکا ، ان افراد نے ڈی ایس این جی وین پر حملہ کرکے اس کا دروازہ توڑا ۔
حملہ آوروں نے ڈی ایس این جی کے ڈرائیور خالد تنولی اور سیٹلائٹ انجینئرز پر تشدد کیاجس سے ڈرائیور بری طرح زخمی ہوگیا۔ملزمان جیو نیوز کے عملے کو تشدد کانشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست دےدی گئی ہے۔