27 دسمبر ، 2016
وزیر اعظم نواز شریف کل چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔نیو کلیئر پاور پلانٹ سے 340 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے جو پاک چین مشترکہ تعاون کا ایک اور سنگ میل ہے۔
چشمہ فور نیو کلیئر پاور پراجیکٹ 2017 میں مکمل ہو گا جبکہ کراچی نیوکلیئر پاور پراجیکٹ کے 2 اور کے 3 کی 2030 تک تکمیل سے نیشنل گرڈ میں 8 ہزار 800 میگاواٹ بجلی شامل ہو گی۔