پاکستان
27 دسمبر ، 2016

جو افسرکام نہیں کرسکتا،اسے لاکھوں روپے تنخواہ کا حق نہیں، شہباز

جو افسرکام نہیں کرسکتا،اسے لاکھوں روپے تنخواہ کا حق نہیں، شہباز

 

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو سرکاری افسر کام نہیں کرسکتے انھیں لاکھوں روپے تنخواہ اور مراعات لینے کا حق نہیں، عوامی منصوبوں میں تاخیر کرنے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں، کوتاہی اور نااہلی پر اعلیٰ افسروں کو گھر بھیج دیں گے۔

شہبازشریف نے آج پینے کے صاف پانی پروگرام میں غفلت اوربے ضابطگیوں کی شکایات پر پنجاب صاف پانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سمیت تمام افسروں کو معطل کردیا، انھوں نےپینے کے صاف پانی پروگرام کاجائزہ لینے کیلئے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

مزید خبریں :