دنیا
28 دسمبر ، 2016

بھارت کا فرانس سے چھتیس رافیل طیارےحاصل کرنیکا منصوبہ

بھارت کا فرانس سے چھتیس رافیل طیارےحاصل کرنیکا منصوبہ

بھارتی ایئر چیف کا کہنا ہے کہ فرانس کے چھتیس رافیل جنگی طیارے اگلے تین یا پانچ برسوں میں مل جائیں گے، لیکن بھارتی بحریہ کی کم ہوتی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایسے مزید دو سو سے ڈھائی سو طیاروں کی ضرورت ہے۔

ایک تقریب میں بھارتی ایئرچیف اروپ راہا کا کہنا تھا کہ چھتیس رافیل طیارے بھارتی بحریہ کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ناکافی ہیں، بحری فوج کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مزید طیاروں کی ضرورت ہوگی۔

بھارت نے ستمبر میں فرانس سے آٹھ ارب ستر کروڑ ڈالر کے رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا،جوکہ آئندہ تین سے پانچ برسوں میں بھارت کے حوالے کردیئے جائیں گے۔

 

مزید خبریں :