دنیا
28 دسمبر ، 2016

برلن حملے میں ملوث ہونے کا شبہ، تیونسی شہری گرفتار

برلن حملے میں ملوث ہونے کا شبہ، تیونسی شہری گرفتار

جرمن پولیس نے برلن حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں تیونس کے ایک شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق جرمن پولیس نے حراست میں لئے گئے شخص کی شناخت اور عمر ظاہر نہیں کی ہے، یاد رہے کہ برلن حملے کا اصل ملزم تیونسی شہری انیس عامری گزشتہ ہفتے اٹلی کے شہر میلان میں پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔

دوسری جانب تیونس کی سکیورٹی فوسرز نے کاروائی کرتے ہوئے عامری کے بھانجے سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے، انیس عامری نے برلن بازار میں کرسمس کی خریداری میں مصروف لوگوں پر ٹرک سے حملہ کرکے 12 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

 

مزید خبریں :