28 دسمبر ، 2016
ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے کہنے پر نئی یہودی مکانات کی تعمیر کا معاملہ مؤخر کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تاہم اس دوران مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں چار منزلہ عمارت کی منظوری دئیے جانے کی اطلاعات آئی ہے۔
اسرائیلی حکومت میں یہودی بستیوں کی نگران کمیٹی کے رکن حانان روبن نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں یہودی آبادکاروں کے سینکڑوں مکانات کی تعمیر کے اجازت نامے دینے پر بحث ہونا تھا لیکن اجلاس کے چیئرمین نے آغاز پر ہی وزیراعظم نیتن یاہو کی درخواست پر یہ اجلاس ملتوی کردیا۔
اسی دوران نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں یہودی آبادکار کی چارمنزلہ عمارت کی منظوری دے دی ہے۔ یاد رہے کہ سلامتی کونسل نے جمعہ کو اسرائیلی آبادکاری کےخلاف قراردادمنظورکی تھی جس سے اسرائیل کا امریکا اور فرانس سمیت ایک درجن سے زائد ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔