دنیا
28 دسمبر ، 2016

یمن: مآرب کو باغیوں سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع

یمن: مآرب کو باغیوں سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع

 

یمن کے صدر ہادی کی فوج نے وسطی صوبہ مآرب کو باغیوں سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے، جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم چالیس ہلاک ہوگئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق صدر منصور ہادی کی وفادار فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان یہ جھڑپیں یمنی ضلع بیہان میں ہوئی جو شبوا اور مارب صوبوں کی سرحد پر واقع ہے، شبوہ میں ہونے والی گھمسان کی جھڑپوں میں ابتک چالیس افراد مارے گئے جن میں سے اٹھائیس کا تعلق حوثی ملیشیا سے اور بارہ فوجی ہیں۔

شبوا صوبے کا مکمل کنٹرول منصور ہادی کی فوج کے پاس ہے، اس دوران سعودی عرب کے زیر قیادت اتحادی فوج نے دارالحکومت صنعاء میں ضبوہ کے عسکری کیمپ کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا اس کے علاوہ معزول صدر علی عبداللہ صالح کے زیر اثر علاقوں اور دیہاتوں پر بھی حملے کئے جس کے نتیجے میں 17 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

سعودی عسکری اتحاد کی یمنی تنازعے میں مداخلت کے بعد سے سات ہزار افراد ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :