30 دسمبر ، 2016
انٹرنیٹ پر ملکہ برطانیہ کے انتقال کی افواہیں گردش میں تھیں کہ بکنگھم پیلس نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ زندہ اور خیریت سے ہیں۔
گزشتہ روز سماجی ویب سائٹس پر ملکہ برطانیہ کےانتقال کی افواہیں گردش کرتی رہیں، بکنگھم پیلس نے ان افواہوں کا نوٹس لیتےہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ملکہ برطانیہ خیریت سے ہیں، ملکہ برطانیہ کے انتقال کی خبروں کی وجہ ان کی علالت بنی۔
بکنگھم پیلس نے بیان میں واضح کیا کہ ملکہ الزبتھ اور ڈیوک آف ایڈنبرگ کی حالت مسلسل بہتر ہو رہی ہے، ملکہ برطانیہ شدیدسردی کی وجہ سے بہتر محسوس نہیں کررہی تھیں۔