31 دسمبر ، 2016
جسٹس ثاقب نثار نے 25ویں چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھالیا،صدر ممنون حسین نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی،تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی ،آزادکشمیر کے صدر،گورنراور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی موجود تھے۔
جسٹس انور ظہیر جمالی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ججز کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے ججز میں جسٹس امیر ہانی مسلم،جسٹس اعجاز افضل خان،جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید،جسٹس مشیر عالم، جسٹس دوست محمد خان،جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،جسٹس مقبول باقر،جسٹس منظور احمد ملک،جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس فیصل عرب، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل 16 ویں نمبر پرہیں۔
سپریم کورٹ میں پنجاب کے7،سندھ کے5 ،خیبرپختونخواکے3جج صاحبان اور بلوچستان کا ایک جج شامل ہے۔