01 جنوری ، 2017
تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جاوید ہاشمی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ باغی سے داغی ہونے والے اب دماغی مریض بن چکے ہیں۔
علیم خان کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کی سیاست ختم ہو چکی ہے، پوری قوم کو معلوم ہے کہ کس کا دماغی توازن خراب ہے ، ہاشمی صاحب کو مشورہ ہے کہ گھر بیٹھ کر اللہ اللہ کریں ، وہ پہلے اپنے ٹیسٹ پورے کروالیں پھر عمران خان پر بات کریں ۔