پاکستان
03 جنوری ، 2017

عمران کی پریس کانفرنس دباؤ میں لانے کی کوشش ہے، محمد زبیر

عمران کی پریس کانفرنس دباؤ میں لانے کی کوشش ہے، محمد زبیر

 

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ سماعت سے ایک دن پہلے عمران خان کا پریس کانفرنس کرنا اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ جب وزیراعظم کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا ہو تو ان کے چاہنے والے ردعمل سننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر انتخابی ٹیسٹ میں عمران کی سپورٹ کم سے کم ہوتی جارہی ہے،نواز شریف پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں، ان کا دفاع کرنا پورے پاکستان کا فرض بنتا ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کسی بھی طریقے سے اس کیس میں ملوث نہیں، وزیراعظم نوازشریف کا فلیٹ اور منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کے خلاف جو بات عدالت کے باہر کرتےہیں، وہ عدالت میں بھی جاکر کریں،عمران خان نے عدالت میں کبھی نوازشریف کے خلاف بات نہیں کی۔

محمد زبیر نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے نئے بنچ پر ہمیں مکمل اعتماد ہے،ہمارے پاس اپنے دفاع میں سب کچھ ہے، یہ جتنا بھی پروپیگنڈا کرلیں ہمیں کوئی ڈر اور خوف نہیں ہے۔

مزید خبریں :