03 جنوری ، 2017
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ہری تار تارزو میں فوجی آپریشن کے دوران شہید کیا،علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے۔