دنیا
03 جنوری ، 2017

استنبول حملے کاالزام،استنبول ائیرپورٹ سے دو غیر ملکی گرفتار

استنبول حملے کاالزام،استنبول ائیرپورٹ سے دو غیر ملکی گرفتار

استنبول حملے کے الزام میں اتاترک ائیرپورٹ سے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو ترکی کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ترک پولیس نے نئے سال کے جشن کے دوران نائٹ کلب پر حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ سے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا، تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب کرغیزستان کے سکیورٹی ایجنسی اپنے شہری کی اس حملے میں ملوث ہونے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ استنبول کلب پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی تھی۔

نئے سال کے موقع پر ہونے والے اس حملے میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں سے زیادہ تر غیرملکی تھے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ترکی کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ 

 

مزید خبریں :