06 جنوری ، 2017
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع تیموریہ تھانے پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس اہلکارکی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی گارڈن میں درج کیا گیا، جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ تیموریہ تھانے پر آج صبح دستی بم سے حملہ کیا گیا تھاجبکہ ملزمان کی فائیواسٹار چورنگی پر فائرنگ سے2پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔