06 جنوری ، 2017
اشرف خان ...سی پیک کے چرچے براعظم افریقہ میں بھی ہونے لگے، جنوبی افریقہ کے سرمایہ کاروں نے سی پیک منصوبے کے فری انڈسٹریل زون میں دلچسپی ظاہر کردی، اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا،جس کے بعد وہ متعلقہ وزارتوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان جنوبی افریقہ بزنس فورم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے، فورم کے چیئر مین محمد رفیق میمن کے مطابق جنوبی افریقہ کے سرمایہ کار سی پیک منصوبے سے جڑے گوادر فری اکانومک زون میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
جنوبی افریقہ پاکستانی مصنوعات کی پرکشش مارکیٹ ہے ،فورم کے 200 ممبران میں سےتقریباً 100 فری اکانومک زون میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔۔
سی پیک کو پاکستان کے لیے گیم چینجر کہا جارہاہے لیکن حقیقت میں یہ منصوبہ نہ صرف خطے بلکہ براعظموں کے لیے بھی گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے،جنوبی افریقہ کے بزنس فورم کا پاکستان آنا بھی اس بات کی غمازی کرتاہے۔