پاکستان
06 جنوری ، 2017

راحیل شریف حکومت کی اجازت سے سعودیہ گئے، وزیردفاع

راحیل شریف حکومت کی اجازت سے سعودیہ گئے، وزیردفاع

 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنرل ( ر) راحیل شریف حکومت کی اجازت سے سعودیہ گئے، پاناما لیکس عوامی مسئلہ نہیں، اول اور آخر میرا پیمانہ ووٹ ہے، جو الزام لگارہے ہیں ان کی اپنی ساکھ کیا ہے؟

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کے الزامات سے ہمیں کوئی سیاسی نقصان نہیں ہوگا، انہوں نے الزام لگائےمگر ثبوت کوئی نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ 2012ءسے پوچھ رہا ہوں کہ عمران خان چندہ جمع کرتے ہیں حساب کیوں نہیں دیتے؟

خواجہ آصف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کی توجہ ہے،اس میں کامیابیاں ملی ہیں، جہاں جہاں ضرورت ہو، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے،پوری امہ کو برما سے فلسطین اور کشمیر تک کے مسائل پر متحد ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018ء میں بھی ان مسائل پر انتخابات لڑے جائیں گے جو 2013ء میں تھے، 2018ء میں پاناما کا مسئلہ نہیں ہو گا، اس کا عوام کی زندگیوں سے کوئی تعلق نہیں ۔

مزید خبریں :