06 جنوری ، 2017
امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کےمطابق مبینہ ہیکنگ میں ملوث روسی ایجنٹس کی شناخت کر لی گئی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکہ میں گذشتہ سال نومبر میں صدارتی انتخاب سے قبل مبینہ ہیکنگ میں ملوث روسی ایجنٹس کی شناخت کر لی گئی ہے۔
امریکی حکام نے ان ایجنٹس کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ا ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ڈیموکریٹس کی ای میل سے ڈیٹا چرا کر وکی لیکس کو منتقل کیا تھا تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹنگ اثرانداز ہوسکے۔
تاہم روس نےاس کی تردید کی ہے اور وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا کہنا ہے کہ اسے معلومات ماسکو سے نہیں ملی تھیں۔