دنیا
06 جنوری ، 2017

عراقی فورسز موصل کے شمال سے شہر میں داخل

عراقی فورسز موصل کے شمال سے شہر میں داخل

عراقی فورسز پہلی مرتبہ موصل کے شمال سے شہر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئیں ۔

غیرملکی خبر ایجنسی کےمطابق موصل کوداعش کے قبضےسےآزادکرنےکےلئے جاری عسکری کارروائی کا نیا مرحلہ شروع ہو چکا ہے ۔گزشتہ شب عراقی فورسزکے دستے شہر میں داخلے ہونے میں کامیاب رہے۔

عراقی فورسز موصل پرداعش کے قبضے کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کئی ماہ سے شروع کیے ہوئے ہے ۔ وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ جلد ہی سانپ کا سر کچل دیا جائے گا اور اس شدت پسند گروپ کے زیر قبضہ سب سے بڑے شہر کو آزاد کرا لیا جائے گا۔

 

مزید خبریں :