دنیا
07 جنوری ، 2017

بھارت،بنگلورو میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

بھارت،بنگلورو میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

 

بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک اور خاتون کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، نامعلوم شخص نے برقع میں ملبوس خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ۔

کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور اب اس واقعے کا کیا جواز دیں گے؟انہوں نے نیو ائیر نائٹ پر پیش آئے واقعات کا ذمہ دارخواتین کےمغربی لباس کو قرار دیا تھا ۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ’ریپ کیپٹیل‘ کے نام سے بدنام تو تھا ہی، اب بنگلورو بھی بدنامی کی اس دوڑ میں شامل ہو گیا ہے۔

نئے سال پر خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات سامنے آئے توریاست کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے واقعات کا ذمےدار خواتین کے مغربی لباس کو قرار دیاتھا۔

اس بیان کے چند دن بعد ہی بنگلورو کے ایک بس اسٹاپ پرصبح ساڑھے 6 بجے خاتون کو مبینہ طور پر جنسی راساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا، واقعے میں جس لڑکی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، وہ مغربی لباس میں نہیں بلکہ سر سے پاؤں تک برقعے میں تھی۔

سی سی ٹی وی ویڈیومیں ایک نا معلوم شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جس نے اسٹاپ پر کھڑی برقعے میں ملبوس 23سال لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنایا،لڑکی کے چہرے ہاتھ اور پاؤں پر زخم آئے، اسے علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

کہنے والے کہہ رہے ہیں کہ اب اس واقعے پر ریاستی وزیر داخلہ کیا جواز پیش کریں گے؟بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :