07 جنوری ، 2017
افغانستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن میں 2اہم طالبان کمانڈروں سمیت 19طالبان ہلا ک ہوگئے۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 19 طالبان مارے گئےجب کہ 15 طالبان زخمی ہوئے۔
ہلاک ہونےوالوں میں شامل طالبان کے دو اہم کمانڈروں کو افغان صوبے ہلمند میں نشانہ بنایاگیا، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔