دنیا
08 جنوری ، 2017

سال نوپر لندن ہڑتالوں کی زد میں

سال نوپر لندن ہڑتالوں کی زد میں

 

سال نوپر لندن ہڑتالوں کی زد میںہے، مذاکرات کی ناکامی پر ریلوے ، ایئر لائنز اور زیر زمین ٹیوب سروس کے ملازمین نےاس ہفتے ہڑتالوں کا اعلان کردیاہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن زیر زمین ریلوے کے ملازمین نے آج سے 24 گھنٹے کی ہڑتال کی کال دی ہے جبکہ برٹش ایئرویز کےکیبن کریو ملازمین نے منگل اور بدھ جبکہ سدرن ریل کے ڈرائیورز نے منگل ،بدھ اور جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔

برطانوی میڈیا نے صورت حال کے پیش نظر گزشتہ ہڑتالوں کو بیس برسوں کے دوران سب سے موثر ہڑتال کے امکان کا اظہار کیا ہے ۔

مزید خبریں :