09 جنوری ، 2017
میانمار میں انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی مذہبی تقریب روک دی ، ذرائع کے مطابق واقع میانمار کے دارالحکومت یانگون میں پیش آیا جہاں مسلمانوں کو اچانک ان کی مذہبی تقریب جاری رکھنے سے روک دیا گیا۔
مقامی مسلم تنظیم کی عہدیدار نے کہا کہ یہ مذہبی آزادی پر کھلا حملہ ہے، انہوںنے مزید کہا کہ راہبو ں نے آکر یہ نہیں بتایا کہ ہم نے کیا غلط کیا بس تقریب روکنے کی کوشش شروع کردی۔
انہوں نے مطالبہ کیا آخر حکومت ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیںکرتی ؟انہوںنے مزید بتایا کہ ہم گزشتہ 7 برس سے یہاں بغیر کسی اشتعال کے یہ تقریب منعقد کرتے آرہے ہیں،لیکن آج اس طرح اسے روک دینا یقینی طور پر سیاسی مفادات کا حصہ ہے۔
واضح رہے میانمار میں مسلم اقلیت روہنگیا مسلما نو ں کو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،اور اب تک ہزاروں مسلمانوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔