09 جنوری ، 2017
مصر میں کرپشن کے الزام میں گرفتار اعلیٰ عدلیہ کے جج نے خود کو پھانسی لگاکر خودکشی کرلی، وائل شلبی نے عہدے سے استعفا بھی دے دیا تھا ۔
مصر کی انتظامی عدالت کے نائب چیف جسٹس وائل شلبی گزشتہ پیر کو جیل میں اپنی کوٹھڑی میں مردہ پائے گئے ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ وائل شلبی نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے حکام نے وائل شلبی کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا ہے جس کے بعد موت کی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔
وائل شلبی کو ہفتے کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا گرفتاری سے قبل انھوں نے استعفا بھی دے دیا تھا وکیل کا کہنا ہے کہ ان کا موکل شدید ذہنی دباؤ میں تھا ۔