دنیا
09 جنوری ، 2017

تمام مذاہب عقائد کے نام پر قتل کے خلاف متحد ہوجائیں،پوپ فرانسس

تمام مذاہب عقائد کے نام پر قتل کے خلاف متحد ہوجائیں،پوپ فرانسس

رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ دور حاضر میں ہمیں قتل کرنے کے جنون کے خطرات لاحق ہیں، تمام مذاہب عقائد کے نام پر قتل کرنے کے خلاف متحد ہوجائیں۔

پوپ فرانسس نے 2016 میں افغانستان، بنگلہ دیش، پاکستان، بیلجیئم، مصر فرانس، جرمنی، عراق، نائیجریا، امریکا اور ترکی میں ہونے والے شدت پسند حملوں کی شدید مذمت کی۔

پاپائے اعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ہمیں قتل کرنے کے جنون سے واسطہ ہے، شدت پسند طاقت کے کھیل میں خدا کے نام پر موت پھیلا رہے ہیں، انھوں نے تمام مذاہب کے علما سے اپیل کی کہ خدا کے نام پر قتل کوغلط قرار دینے پر متحد ہو جائیں۔

 

مزید خبریں :